Follw Us on:

“دہشت گردی بزدلانہ فعل ہے، جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں”وفاقی وزیر ریلوے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
"دہشت گردی بزدلانہ فعل ہے، جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں"وفاقی وزیر ریلوے( فاےل فوٹو)

گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع بولان میں ریلوے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے  حنیف عباسی نے کہاکہ دہشت گردی بزدلانہ فعل ہے، جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی، ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کیلئے  پوری قوم متحد ہے  اور ہمارے سکیورٹی ادارے بلوچستان سمیت پورے پاکستان کی ایک ایک انچ جگہ کی حفاظت کر رہے ہیں۔

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام ایسے شر پسندوں کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ سکیورٹی اداروں اور حکومت بلوچستان کے بھرپور تعاون اور فوری رسپانس پر شکر گزار ہیں، دہشت گرد کیفر کردار تک پہنچیں گے اور کسی مجرم کو چھوڑا نہیں جائیگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع بولان میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے 400 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنا یا گیا۔

سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اب تک 190 سے زائد یرغمالی بحفاظت بازیاب کروا لیے گئے ہیں، جب کہ آپریشن کے دوران 30 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ بولان کے علاقے پیرو کنری اور گڈلر کے درمیان پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے ٹرین پر فائرنگ کر کے اسے روک لیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس