Follw Us on:

سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹورٹ میک گل منشیات سپلائی کیس میں قصوروار قرار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپن باؤلر اسٹورٹ میک گل کو سڈنی میں کوکین کی سپلائی میں شامل ہونے کا قصوروار پایا گیا ہے۔

54 سالہ میک گل، جنہوں نے آسٹریلیا کے لیے 44 ٹیسٹ میچز کھیل کر 208 وکٹیں حاصل کیں، ایک جیوری کے فیصلے کے مطابق وہ ممنوعہ ادویات کی سپلائی میں شامل رہے۔

تاہم، انہیں بڑی مقدار میں منشیات کے کاروبار کے الزام سے بری کر دیا گیا۔

میک گل نے عدالت میں خود کو بےقصور قرار دیا تھا، لیکن اب انہیں 9 مئی کو سزا سنائی جائے گی۔

یہ معاملہ اپریل 2021 کا ہے، جب میک گل نے ایک کوکین ڈیلر اور ایک دوسرے شخص کا آپس میں تعارف کرایا تھا۔

عدالت میں بتایا گیا کہ میک گل کی شمولیت صرف تعارف تک محدود تھی، لیکن اس ڈیلر نے مزید دو منشیات کے سودوں میں بھی حصہ لیا تھا۔

آسٹریلین میڈیا کے مطابق، اس معاملے میں ایک کلو کوکین کی غیر قانونی خرید و فروخت ہوئی، جس کی قیمت تقریباً 3,30,000 آسٹریلوی ڈالر تھی۔ یہ سودا ایک نامعلوم شخص، جسے عدالت میں ‘پرسن اے’ کہا گیا، اور میک گل کے ساتھی کے بھائی مارینو سوتیروپولوس کے درمیان ہوا تھا۔

عدالت میں یہ بھی سنا گیا کہ میک گل خود بھی باقاعدگی سے کوکین استعمال کرتے تھے اور وہ کئی سالوں سے اس ڈیلر سے منشیات خرید رہے تھے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس