Follw Us on:

سوئیڈن کا یوکرین کے لیے 137 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Benjiman dausa
سوئیڈن کا یوکرین کے لیے 137 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

سوئیڈن نے یوکرین کی تعمیر نو اور ترقی کے لیے 1.4 ارب سوئیڈش کراون (تقریبا 137.7 ملین ڈالر) کی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر بین الاقوامی ترقی ‘بینجمن ڈوسا’ نے گزشتہ روز اس تاریخی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ امداد سوئیڈن کا سب سے بڑا شہری امدادی پروگرام ہے۔

اس امدادی پیکج میں یوکرین کی تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی، مائن کلیئرنس، اور صحت کے کارکنوں کی تربیت شامل ہے۔

ڈوسا نے کہا ہے کہ “یوکرین کی حمایت ہمارے لیے صرف یکجہتی کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ سوئیڈن کی سکیورٹی کے لیے بھی ضروری ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ ہفتوں نے واضح کر دیا ہے کہ اب ہم یوکرین کے لیے دنیا کی حمایت کو مشروط نہیں سمجھ سکتے۔

سوئیڈن کا یہ قدم عالمی سطح پر یوکرین کے لیے اہمیت کا حامل ہے جو اس وقت جنگ کی بھاری تباہی کا سامنا کر رہا ہے۔

یہ امداد اس بات کا غماز ہے کہ یوکرین کی حمایت کی اہمیت اور ضرورت میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے اور سوئیڈن اس بحران کے دوران یوکرین کے ساتھ کھڑا ہے۔

مزید پڑھیں: کینیڈا نے شام پر عائد پابندیوں میں نرمی اور 84 ملین ڈالر دینے کا اعلان کر دیا

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس