Follw Us on:

باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، قومی ایئر لائن طیارے کا لینڈنگ کے وقت ایک پہیہ غائب

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

لاہور میں علامی اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کراچی سے آنے والے طیارے کا معائنے کے دوران ایک ٹائر غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 306 کی لینڈنگ کے دوران ایک حیران کن انکشاف ہوا، جہاں طیارے کا ایک پہیہ غائب نکلا۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی اس پرواز نے ایک پہیے پر ہی کامیاب لینڈنگ کی۔

پی کے 306 گزشتہ رات 8 بجے کراچی سے روانہ ہوئی، لیکن روانگی کے بعد کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر کچھ پرزے ملنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ لاہور میں طیارے کا معائنہ کیا گیا، تو پتہ چلا کہ سامنے کے دو میں سے ایک ٹائر موجود ہی نہیں تھا۔

کراچی سے لاہور آنے والی اس پرواز نے ایک پہیے پر ہی کامیاب لینڈنگ کی۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے یہ پہیہ دورانِ پرواز کہیں گر گیا ہو، جو فلائٹ سیفٹی کی سنگین خلاف ورزی سمجھی جا رہی ہے۔ سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جب کہ قومی ایئر لائن کے ترجمان نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پرواز بحفاظت لینڈ کر گئی اور طیارے کے ڈیزائن میں ایسی صورتحال سے نمٹنے کی گنجائش موجود ہوتی ہے۔

ابتدائی شواہد کے مطابق امکان ہے کہ کراچی کے رن وے پر کسی بیرونی چیز سے ٹکرانے کے باعث پہیہ متاثر ہوا ہو، حتمی رپورٹ کے بعد اصل وجہ سامنے آئے گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس