اپریل 11, 2025 5:36 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، مجموعی مالیت 15 ارب 92 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 15 ارب 92 کروڑ 89 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ (فوٹو: گوگل)

ملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سرکاری ذخائر 11 ارب 9 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک محدود ہو گئے، جب کہ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 15 ارب 92 کروڑ 89 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 28 فروری کو اختتام پذیر ہفتے میں زیرگردش کرنسی کا حجم 9,458 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.2 فیصد کم ہے۔ رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک زیرگردش کرنسی میں مجموعی طور پر 3.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 28 فروری کو اختتام پذیر ہفتے میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا مجموعی حجم 26,234 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 2 فیصد زائد ہے۔ مالی سال کے آغاز سے اب تک بینکوں کے ڈیپازٹس میں مجموعی طور پر 0.8 فیصد کمی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک زروسیع میں مجموعی طور پر 0.4 فیصدکا اضافہ ہوا ہے، اسی طرح 28 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 26234 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2 فیصد زیادہ ہے، جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک بینکوں کے ڈیپازٹس میں مجموعی طور پر 0.8 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس