Follw Us on:

پاکستان سپر لیگ میں 2025 کے بعد مزید دو ٹیموں کی شمولیت کا پلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی انتظامیہ 2025 کے سیزن کے بعد لیگ میں مزید دو ٹیموں کے اضافے کا ارادہ رکھتی ہے۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نسیر نے اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ہم 2025 کے بعد لیگ میں آٹھ ٹیموں کا اضافہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔”

پاکستان سپر لیگ کا آغاز 2016 میں متحدہ عرب امارات سے ہوا تھا، لیکن سیکیورٹی کے مسائل کی وجہ سے یہ پاکستان منتقل ہو چکی ہے اور اب یہ لیگ پاکستان میں اپنے تجارتی اور مسابقتی معیار کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس لیگ کا یہ توسیعی منصوبہ ایک اہم تجارتی موقع کے طور پر سامنے آ رہا ہے جب میڈیا اور اسپانسرشپ کے حقوق کی نیلامی ہونے والی ہے۔

2026 میں پی ایس ایل کے سیزن کا آغاز نئے شہروں کے ساتھ ہو گا اور پشاور شہر پہلی بار اپنے یہاں ایک نمائشی میچ کی میزبانی کرے گا جو کہ مکمل پی ایس ایل میچوں کی طرف ایک قدم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی انوکھی رونمائی، سمندر کی تہہ سے خزانے کی طرح نکالی گئی

اس کے علاوہ پی ایس ایل کی ٹرافی بھی پہلی بار پورے پاکستان کا دورہ کرے گی اور غیر میزبان شہروں میں بھی یہ ایونٹ پہنچے گا۔

سلمان نسیر نے مزید کہا ہے کہ “ہم نے اُس وقت پی ایس ایل کا آغاز کیا جب پاکستان میں کرکٹ کی کوئی سرگرمی نہیں ہو رہی تھی۔ ہمارا مقصد کرکٹ کو واپس لانا تھا، اور ہم نے کامیابی سے یہ مقصد حاصل کیا ہے۔ اب ہم ان شہروں تک کرکٹ کو لے کر جانا چاہتے ہیں جہاں یہ پہلے نہیں تھی۔”

یہ توسیع پاکستان سپر لیگ کے لیے ایک بڑا سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے خاص طور پر جب اس کا میڈیا اور اسپانسرشپ کے حقوق کی نیلامی کی تیاری ہو رہی ہے۔

سلمان نسیر نے کا کہنا تھا کہ “یہ سال ہمارے لیے ایک اہم آزمائش ہوگا۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ مزید ٹیموں کے ساتھ ہمارے پاس ایک بڑا تجارتی موقع ہو گا۔”

پی ایس ایل 2025 کا سیزن 11 اپریل سے شروع ہوگا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس تین ٹائٹلز کے ساتھ سب سے زیادہ کامیابی کا ریکارڈ موجود ہے۔

مزید پڑھیں: سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹورٹ میک گل منشیات سپلائی کیس میں قصوروار قرار

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس