Follw Us on:

آئندہ 24 گھنٹے میں کوئٹہ ریلوے ٹریک بحال ہوجائے گا، وزیر ریلوے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ریلوے کارگو کے حوالے سے تاجروں کے مسائل حل کریں گے۔ (فوٹو: پی ٹی وی)

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، آئندہ 24 گھنٹے میں کوئٹہ ریلوے ٹریک بحال ہوجائے گا۔

حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں ریلوے پولیس کا جوان بھی شہید ہوا، کامیاب آپریشن کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک خاص گروہ نے دہشتگرد واقعے کو مذاق بنانے کی کوشش کی، ریلوے کارگو کے حوالے سے تاجروں کے مسائل حل کریں گے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں کوئٹہ ریلوے ٹریک بحال ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ  11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بلوچستان کے ضلع بولان میں دہشت گردوں نے نشانہ بنایا, یہ واقعہ گڈالر اور پیرو کنری کے درمیان پیش آیا ہے، جہاں مسلح شدت پسندوں نے ٹرین کو زبردستی روک کر 440 مسافروں کو یرغمال بنا لیا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی اور حکومت کو 48 گھنٹوں کی مہلت دی کہ وہ بلوچ سیاسی قیدیوں اور لاپتہ افراد کو رہا کرے، بصورت دیگر یرغمالیوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ دہشت گردوں کی موجودگی اور یرغمالیوں کی سلامتی کے پیش نظر آپریشن کی منصوبہ بندی انتہائی احتیاط سے کی گئی۔ 12 مارچ کی صبح سیکیورٹی فورسز نے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کی۔

شام 5 بج کر 55 منٹ پر سیکیورٹی فورسز نے اعلان کیا کہ جعفر ایکسپریس کے تمام یرغمالیوں کو محفوظ نکال لیا گیا ہے، جب کہ حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا، مگر کچھ معصوم مسافر دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بنے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے نشانہ بازوں نے خودکش بمباروں کو ہلاک کیا، جب کہ تمام دہشتگردوں کا صفایا کر دیا گیا، لیکن بدقسمتی اس کارروائی میں 4 ایف سی اہلکار شہید ہوئے۔ کارروائی میں 33 دہشتگرد ہلاک کیے گئے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس