Follw Us on:

“چند لوگوں نے 25 کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے” حافظ نعیم کی حکومت پر کڑی تنقید

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
"چند لوگوں نے 25 کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے" حافظ نعیم کی حکومت پر کڑی تنقید( فائل فوٹو)

امیر جماعت اسلامی نے حکومت پر تنقید کی ہے کہ پاکستان کی 25 کروڑ آبادی ہے جس میں سے 3 کروڑ بچے ایسے ہیں جنہیں اسکول میں ہونا چاہییے تھا لیکن وہ سکول سے باہر ہیں، چند لوگوں نے 25 کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا گلا سڑا نظام ایسا ہے جس میں 96 فیصد لوگ تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں تو ایسے میں محرومیاں ہی پیدا ہوگی۔

“ملک کا سسٹم خود ایسے لوگوں کو پیدا کرنا چاہتا ہے کہ جس سے لوگ بیزار ہو جائیں گے”۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 25 کروڑ آبادی ہے جس میں سے ہونے 3 کروڑ بچے ایسے ہیں جنہیں اسکول میں ہونا چاہییے تھا لیکن وہ سکول سے باہر ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کا ایک شہری ہونے کی حیثیت سے فرق بنتا ہے کہ جو وسائل ہیں وہ عوام پر خرچ ہونا چاہییے، پاکستان میں معدنیات ہیں اور تمام تر وسائل موجود ہیں لیکن چند لوگوں نے پاکستان کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت فارم 47 کی پیداوار مسلط ہیں انہیں نہیں معلوم موٹر سائیکل میں پیٹرول جس طرح بھروایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے لوگ جو فارم 47 کے ذریعے جنہیں مسلط کرتے ہیں انہیں بھی حکومتی مراعات فراہم کی جاتی ہے، مراعات یافتہ طبقہ عوام کی تکلیف کو نہیں پہچان سکتا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ چند لوگوں نے 25 کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے،فوج کے جرنیل مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ملک سے فرار ہو جاتے ہیں اپنے بچوں کو بھی وہاں بھیج دیتے ہیں اور پھر یہی لوگ ہماری تقدیر کے فیصلے کیسے کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ایسے افراد برسر اقتدار نہیں آئین گے جنہیں عوام کا دکھ اور ان کی پریشانیاں پتا ہو مسائل حل نہیں ہوسکتے،رمضان المبارک کے بعد پورے پاکستان میں بہت بڑی تحریک شروع کریں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس