Follw Us on:

ایک پہیے پر لینڈنگ کرنے والے قومی ائیر لائن کے طیارے کا لاپتہ دوسرا پہیہ مل گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
طیارے کی تکنیکی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

لاہور ایئرپورٹ پر گزشتہ روز ایک پہیے کے بغیر لینڈ کرنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز PK-306 کا لاپتا پہیہ بالآخر تلاش کر لیا گیا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) کے مطابق یہ پہیہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے قریب پایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں اس واقعے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب ایئربس کمپنی نے اس معاملے پر پی آئی اے سے رابطہ کر لیا ہے اور طیارے کی تکنیکی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ایئربس نے پی آئی اے سے متاثرہ طیارے کی مکمل تکنیکی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ ایئربس A320 طیارے کے رجسٹریشن نمبر AP-BLS کی بنیاد پر کمپنی نے گزشتہ تین ماہ کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ، چیک لسٹ اور لینڈنگ گیئر کی تفصیلات فراہم کرنے کا کہا ہے۔

مزید پڑھیں: باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، قومی ایئر لائن طیارے کا لینڈنگ کے وقت ایک پہیہ غائب

واضح رہے کہ گزشتہ شب لاہور میں علامی اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کراچی سے آنے والے طیارے کا معائنے کے دوران ایک ٹائر غائب ہونے کا انکشاف ہوا تھا، کراچی سے لاہور آنے والی اس پرواز نے ایک پہیے پر ہی کامیاب لینڈنگ کی تھی۔

پی کے 306 گزشتہ رات 8 بجے کراچی سے روانہ ہوئی، لیکن روانگی کے بعد کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر کچھ پرزے ملنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ لاہور میں طیارے کا معائنہ کیا گیا، تو پتہ چلا کہ سامنے کے دو میں سے ایک ٹائر موجود ہی نہیں تھا۔ سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس