Follw Us on:

جسٹن ٹروڈو کا ایک دہائی پر محیط اقتدار ختم، مارک کارنی نے وزیرِاعظم کا حلف اٹھا لیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
مارک کارنی کینیڈا کے تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں، جو کبھی بھی پارلیمنٹ کے رکن نہیں رہے۔ (فوٹو: ایکسپریس)

کینیڈین لبرل پارٹی کے رہنما مارک کارنی نے کینیڈا کے نئے وزیرِاعظم کا حلف اٹھا لیا۔

کینیڈین سابق وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کا ایک دہائی پر محیط اقتدار اپنے اختتام کو پہنچا اور حکمران جماعت لبرل پارٹی کے رہنما مارک کارنی نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا لیا ہے۔ 59 سالہ مارک کارنی سیاست دان اور سابق بینکر ہیں اور یہ ان کا پہلا عوامی عہدہ ہے۔

واضح رہے کہ مارک کارنی کینیڈا کے تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں، جو کبھی بھی پارلیمنٹ کے رکن نہیں رہے۔ انہوں نے یہ عہدہ ایسے وقت میں سنبھالا ہے، جب کینیڈا کو کئی داخلی اور خارجی چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں سب سے بڑا مسئلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کی خودمختاری پر حملے ہیں۔ مزید یہ کہ وزیراعظم بننے کے بعد مارک کارنی کو سال کے آخر میں ہونے والے اپنی پارٹی کے انتخابات بھی کرانا ہیں۔

یاد رہے کہ جسٹن ٹروڈو نے جنوری میں استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا، جب عوامی سروے سے یہ ظاہر ہوا کہ لبرل پارٹی آئندہ انتخابات میں شکست کا سامنا کر سکتی ہے۔ ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے بعد لبرل پارٹی نے مارک کارنی کو اپنا رہنما منتخب کیا، اور مارک کارنی نے 9 مارچ کو لبرل پارٹی کے رہنما کے طور پر بھاری اکثریت سے انتخاب جیتا جس کے بعد جسٹن ٹروڈو سبکدوش ہوگئے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس