Follw Us on:

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات کامیاب، ایک ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات کامیاب، ایک ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان( فائل فوٹو)

پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو گئے، عالمی مالیاتی ادارے نے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کے لیے امکان ظاہر کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق، پاکستان نے آئی ایم ایف سے دو ارب ڈالر قرض کی درخواست کی ہے، جس میں سے ایک ارب ڈالر قرض کی قسط کے طور پر جبکہ مزید ایک ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق، قرض کی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کی منظوری ایک ساتھ دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ کلائمیٹ فنانسنگ کی رقم پاکستان کو اقساط میں فراہم کی جائے گی۔

مزید برآں، آئی ایم ایف وفد نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کی قرض درخواست کو ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کیا جائے گا، اور کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے آئی ایم ایف خود گراؤنڈ ورکنگ کی مانیٹرنگ کرے گا۔

اقتصادی جائزہ مذاکرات کے بعد قرض کی حتمی منظوری اپریل یا مئی میں متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاک-آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات آج مکمل ہو رہے ہیں، اور آئی ایم ایف مشن آج رات وطن واپس روانہ ہوگا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس