لاہور برکی روڈ کے قریب سی ٹی ڈی اوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ، جس میں کالعدم تنظیم کا ایک خودکش دہشت گرد گرفتار جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گیا ہو گے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی جس کے جواب پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک خطرناک دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہو گیا جبکہ دوسرا دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دہشت گرد سےخودکش جیکٹ ،سیفٹی فیوز وائر اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی اطلاع ملتے ہی اعلی پولیس افسران موقع پر پہنچے اور پھر سی ٹی ڈی ٹیموں نے برکی کے نواہی علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن کیا۔
خودکش دہشت گرد کی شناخت حافظ شمس کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بلوچستان کا رہائشی ہے دہشت گرد کا تعلق تحریک طالبان سے ہے۔
دہشت گرد لاہور پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے ،سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔