April 13, 2025 12:45 pm

English / Urdu

Follw Us on:

دہشتگردی کی تمام کارروائیوں میں انڈین خفیہ ایجینسی ‘را’ کا ہاتھ ہے، رانا ثنااللہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
عدالت پی ٹی آئی کے بانی کو رہا کرے تو حکومت کو اعتراض نہیں ہوگا، رانا ثنا اللہ( فائل فوٹو)

مشیر سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی جتنی کارروائیاں ہورہی ہیں، اس میں انڈین خفیہ ایجینسی ‘را’ کا ہاتھ ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی بڑا آپریشن نہیں ہورہا ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم اور ادارے پرعزم ہیں، انڈین خفیہ ایجنسی ‘را’ دہشتگرد تنظیموں کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی پر جو پروپیگنڈہ انڈیا کر رہا ہے، وہ ایک سیاسی جماعت بھی کر رہی ہے۔ دہشتگردوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ دہشتگردی کے لیے افغانستان سرزمین کا استعمال ہونا افسوسناک ہے۔ افغان حکومت کو دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی۔

مشیر سیاسی امور کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی انتہائی قابلِ مذمت ہے، قومی وقار اور سلامتی کے خلاف تمام سازشیں ناکام، بنائیں گے۔ بیرونی عناصر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کی سالہا سال مدد کی ہے، افغانستان حکومت پراکسی کا کردار ادا کر رہی ہے، افغانستان کے عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، وہاں کی حکومت نہیں۔

مزید پڑھیں: نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، تین اہلکار، دوعام شہری جاں بحق

رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ افغانستان نے دہشتگردوں کو سہولتیں فراہم کر رکھی ہیں، افغانستان میں دہشتگردی کی تیاری ہوتی ہے اور پھر پاکستان میں کارروائی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس والی دہشتگرد کارروائی ہوتے ہی انڈین میڈیا نے پروپیگنڈہ شروع کردیا، ایسا لگتا ہے کہ انڈین میڈیا کو پہلے ہی پتہ تھا کہ دہشتگرد کارروائی ہونے جارہی ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن کیا اور دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ ٹرین میں سفر کرنے والے تمام مسافروں کو بازیاب کرایا گیا، انڈین میڈیا پروپیگنڈہ کر رہا ہے، کوئی بھی بندہ مسنگ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی گرینڈ آپریشن کی ضرورت نہیں، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ہورہے ہیں، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں دہشتگردوں کو مارا جارہا ہے۔

وزیرِاعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے پاک فوج کے شہید جوان مزمل کے اہلخانہ سے تعزیت بھی کی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس