April 19, 2025 11:26 am

English / Urdu

Follw Us on:

رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین کی گاڑی پر قاتلانہ حملہ، سکیورٹی گارڈ جاں بحق

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی کے قریب رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب کے قافلے پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا، جس میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک گارڈ جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ڈہرکی کے نرلی پل کے قریب ایم پی اے جام مہتاب حسین ڈہر کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ان کے سیکیورٹی گارڈز میں سے ایک جاں بحق، جب کہ تین زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جب کہ جاں بحق گارڈ کی لاش اور زخمیوں کو ڈہرکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر سومرو کے مطابق کھینجو کے علاقے میں ایم پی اے پر حملہ ہوا، جس کے بعد اوباڑو، ڈہرکی اور کھینجو کی پولیس سمیت بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: خلع کا مطالبہ کرنے پر شوہر نے بیوی کو عدالت کے باہر ہی قتل کر دیا

ایم پی اے جام مہتاب حسین ڈہر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی، جس میں تین سے چار افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس کو طلب کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایم پی اے جام مہتاب حسین ڈہر کے قافلے پر فائرنگ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس