Follw Us on:

پاکستان مخالف پروپیگنڈہ، پی ٹی آئی قیادت ایک بار پھر جے آئی ٹی میں طلب

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جے آئی ٹی کا مقصد قانون کے مطابق مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف مہم چلانے کے معاملے پر تحریک انصاف کی قیادت کے 16 ممبران کو وفاقی حکومت کی قائم کردہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے ایک بار پھر طلب کرلیا۔

نجی نشریاتی ادارے 24 نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا،پی ٹی آئی کہ 16 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئےگئے، ان افراد کو 18 مارچ 2025 کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق جن 16 افراد کو جے آئی ٹی نے طلب کیا ہے، ان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال،محمد حماد اظہر شامل ہیں۔

طلبی کے نوٹس وصول کرنے والوں میں عون عباس، محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم اور تیمور سلیم خان بھی شامل ہیں، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر رؤف حسن اور شاہ فرمان جی آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں، 14 مارچ 2025 کو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئی تھیں، جے آئی ٹی نے اب علیمہ خان کو بھی 19 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: دہشتگردی کی تمام کارروائیوں میں انڈین خفیہ ایجینسی ‘را’ کا ہاتھ ہے، رانا ثنااللہ

خیال رہے کہ جے آئی ٹی ان تمام افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، جنہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف زہر افشانی کی اور بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔

جے آئی ٹی کا مقصد قانون کے مطابق مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنا ہے۔

یاد رہے کہ جے آئی ٹی کو بذریعہ نوٹیفیکیشن F.No.8/9/2024-FIA/ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دیا گیا تھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس