Follw Us on:

عمران خان نے پاکستان کو دیوالیہ کر دیا اور عالمی سطح پر مذاق بنوایا، احسن اقبال

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
عمران خان نے پاکستان کو دیوالیہ کر دیا اور عالمی سطح پر مذاق بنوایا، احسن اقبال

پاکستان کے وزیر منصوبہ بندی و ترقی، احسن اقبال نے ‘جعفرایکسپریس’ پر حملے کے بعد ایک انتہائی سنجیدہ بیان دیا ہے جس میں انہوں نے ایک سیاسی جماعت کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت کا بیان جو جعفرایکسپریس پر حملے کے دوران جاری کیا گیا تھا، وہ بالکل ویسا ہی تھا جو دہشت گردوں کی جانب سے جاری کیا گیا تھا اور انڈین میڈیا نے بھی اسی کو نمایاں کیا۔

احسن اقبال نے اس سیاسی جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ وہ کس کے ساتھ ہیں، دہشت گردوں کے یا پاکستان کے محافظوں کے؟

یہ بیان احسن اقبال نے شاکرگڑھ میں شہید پاکستان آرمی کے سپاہی اکمل حسین کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد دیا۔

اکمل حسین نے جعفرایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ اس حملے کا مقصد پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانا تھا، لیکن اس کے باوجود ملک کی مسلح افواج، سیکورٹی ایجنسیاں اور عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو کسی “گرینڈ الائنس” کی ضرورت نہیں ہے جیسا کہ جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اشارہ کیا تھا۔

انوں نے مزید کہا کہ “ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پاکستان کی معاشی پالیسیوں سے خوش ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاکستان کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، ہم خود اپنے وطن کی حفاظت کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان مخالف پروپیگنڈہ، پی ٹی آئی قیادت ایک بار پھر جے آئی ٹی میں طلب

جعفرایکسپریس پر حملے کو احسن اقبال نے “بزدلانہ” قرار دیا اور کہا کہ دہشت گردوں کی تربیت غیر ملکی سرزمین پر ہوئی تھی، جو پاکستان میں حملے کرنے کے لیے بھیجے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اس حملے کی مذمت کی گئی اور یہ معاملہ افغان حکومت کے ساتھ بھی اٹھایا گیا ہے۔

وزیر نے کہا کہ کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کو پناہ دینے کے لیے استعمال کرنے دے۔

دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پچھلے پی ایم ایل این دور حکومت میں بھی دہشت گردی کا قلع قمع کیا گیا تھا اور اب بھی یہی عزم رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمنوں کی سازشوں کے باوجود ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

سابقہ حکومتِ پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) پر تنقید کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا تھا اور عالمی سطح پر ملک کو مذاق بنایا۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کا خاتمہ ہر حال میں کیا جائے گا اور کوئی بھی طاقت پاکستان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتی۔

مزید پڑھیں: ‘یہ غلط اور غیر انسانی بات ہے کہ افغانوں کو بغیر کسی انتظام کے ان کے ملک واپس بھیجا جائے’ وزیراعلیٰ گنڈاپور

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس