Follw Us on:

جرمنی کا شام کی عوام کے لیے 300 ملین یورو امداد دینے کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جرمنی کا شام کے عوام کے لیے 300 ملین یورو امداد کا اعلان

جرمنی نے شام کے عوام کے لیے 300 ملین یورو (326 ملین ڈالر) کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے جو اقوام متحدہ اور منتخب تنظیموں کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

یہ اعلان جرمن وزیر خارجہ ‘انالینا بیئرباک’ نے پیر کے روز برسلز میں ہونے والی یورپی یونین کی قیادت میں ہونے والی امدادی کانفرنس سے قبل کیا۔

بیئرباک کے مطابق، اس امداد کا نصف حصہ شام کے اندرونی علاقوں میں فراہم کیا جائے گا جہاں اس کا انتظام شامی عبوری حکومت کے بغیر کیا جائے گا۔

اس امداد کا مقصد خوراک، صحت کے خدمات، ایمرجنسی پناہ گاہیں فراہم کرنا ہے اور خاص طور پر حساس طبقوں کے لیے حفاظتی تدابیر فراہم کرنا ہے۔

اس کے علاوہ اردن، لبنان، عراق اور ترکی میں مقیم شامی پناہ گزینوں اور میزبان کمیونٹیز کو بھی امداد دی جائے گی۔

جرمن وزیر خارجہ نے ایک بار پھر شام کے لیے ایک جامع سیاسی عمل کی ضرورت پر زور دیا تاکہ شام کے عوام کے لیے ایک پرامن مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکے۔

انہوں نے کہا ہے کہ “ہم یورپی باشندے شام کے عوام کے لیے یکجا ہیں، ایک آزاد اور پرامن شام کے لیے کھڑے ہیں۔”

بیئرباک نے شامی عبوری حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ماہ کے اوائل میں علوی گاؤں میں سینکڑوں شہریوں کے قتل کی تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

اس دوران شام کے ساحلی علاقے میں حالیہ دنوں میں ہونے والی خونریز جھڑپوں میں 1,000 سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جب کہ سابق صدر بشار الاسد کے حامیوں اور شام کے نئے اسلامی حکمرانوں کے درمیان شدید جنگ چھڑی تھی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں طالب علم کے قتل پر 20 قاتلوں کو سزائے موت

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس