ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ گرمی ہو یا سردی چوک میں کھڑے وارڈنز ہیلمٹ لازمی پہنیں گے۔
نجی نشریاتی ادارے ہم نیوز کے مطابق ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر کھڑے وارڈنز بھی اب ہیلمٹ پہنیں گے، ٹریفک وارڈنز کی حفاظت کے پیش نظر نئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر اطہر وحید کے حکم پروارڈنز کو آگاہ کر دیا گیا ہے، گرمی ہو یا سردی چوک میں کھڑے وارڈنز ہیلمٹ لازمی پہنیں گے۔
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ حادثات میں متعدد وارڈنز کے زخمی ہونے پر ہیلمٹ پہننے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس سانحہ، ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والا ملزم گرفتار
دوسری جانب جعلی فینسی، غیر قانونی غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، رواں ماہ غیر قانونی غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر 52 ہزار سے زائد چالان کیے گئے، کارروائیوں کے دوران 35 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔
مزید یہ کہ 4 ہزار 300 سے زائد کاروں کو غیر نمونہ غیر قانونی اور فینسی نمبر پلیٹس لگانے پر جرمانے کیے گئے ہیں۔