Follw Us on:

خضدار میں ایس ایچ او حب کے گھر پر دستی بم حملہ، اہلخانہ نشانہ بن گئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
کوشک میں اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) حب سٹی قادر شیخ گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا۔ (فوٹو: گوگل)

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کوشک میں اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) حب سٹی قادر شیخ گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کے والد زخمی اور ان کے 4 بھتیجے زخمی ہو گئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) خضدار جاوید زہری نے نجی خبررساں ادارے ڈان کو بتایا کہ خضدار سٹی ایریا کوشک میں نامعلوم افراد نے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) حب سٹی قادر شیخ کے گھر پر دستی بم پھینکا۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ان والد زخمی ہو گئے، جب کہ ان بھائی کے 4 بچے زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس سانحہ، ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والا ملزم گرفتار

ایس ایس پی نے کہا کہ ایس ایچ او قادر شیخ کے والد شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ہے اور بچوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

خضدار جاوید کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس