Follw Us on:

بلوچستان کا بے روزگار نوجوان ریاست مخالف عناصر کے ہتھے چڑھ جاتا ہے، وزیرِاعلیٰ بلوچستان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Sarfraz bugtee speech
نوجوانوں کی روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ (فوٹو: پی ٹی وی)

وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان کے معروضی حالات دیگر صوبوں سے الگ ہیں، یہاں کا جو نوجوان بے روزگار ہوتا ہے، وہ ریاست مخالف عناصر کے ہتھے چڑھ جاتا ہے۔

چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے منتخب نوجوانوں کو ویزا اور دستاویزات حوالگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ طلبا کو روزگار کی فراہمی کے لیے مختلف ہنر سکھائے جائیں گے، حکومت محدود وسائل کے باووجود وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسرت ہے آج بلوچستان سے نوجوانوں کا پہلا وفد روزگار کے لیے بیرون ملک جا رہا ہے، باہر جانے والے نوجوان پاکستان اور بلوچستان کے سفیر ہیں، کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے پاکستان کی بدنامی ہو۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا وہ بیروزگار نوجوان جو ریاست سے دور اور مایوسی کا شکار تھا ان پر باعزت روزگار کے دروازے کھولے، حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ نوجوانوں کو ریاست سے نزدیک لائیں گے، میرٹ اور گڈ گورننس کو فروغ دے کر نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان کے معروضی حالات دیگر صوبوں سے الگ ہیں، یہاں کا جو نوجوان بیروزگار ہوتا ہے، وہ ریاست مخالف عناصر کے ہتھے چڑھ جاتا ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور ترقی کے مواقع فراہم کررہے ہیں، جون تک باقی ماندہ سارے بچوں کو جانا چاہیے، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، پہلے مرحلے میں 300 بچوں کو بیرون ملک بھیجا جائے گا، نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی پروگرام کو سراہا ہے، بلوچستان سے باہر جانے والے نوجوان محنت و لگن سے روزگار کریں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس