Follw Us on:

ریاست مخالف پروپیگنڈہ میں گرفتار حیدر سعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
بانی پی ٹی آئی کی رہائی وقت کی ضرورت ہے۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے جعلی پیج بنا کر انہیں اٹھایا گیا، اغوا کیے گئے نوجوانوں پر کہیں تشدد نہ کیا جارہا ہو، ریاست مخالف پروپیگنڈہ میں گرفتار حیدر سعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں۔

نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈہ کرنے والوں میں سے ایک کہ بارے میں کہا کہ نوجوان حیدر سعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں، لیکن عمران خان کے ہر احتجاج میں شریک ہوتا ہے، لوگوں پر ایف آئی آر کٹوائیں اور تحقیقات کریں لیکن گھروں سے لوگوں کو اٹھانا غلط ہے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے جعلی پیج بنائے گئے اور انہیں اٹھایا گیا ہے، اغوا کیے گئے نوجوانوں پر کہیں تشدد نہ کیا جارہا ہو، نئی نسل کو اپنے حقوق کا پتا ہے اور انہیں اپنی طاقت کا اندازہ بھی ہے۔

مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ، اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والا ملزم بنی گالہ سے گرفتار

واضح رہے کہ خیال رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ملزم حیدر سعید کو بنی گالا سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حیدر سعید جعفر ایکسپریس حملے کے دوران ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے والے توہین آمیز مواد شیئر کرتے ہوئے پایا گیا ہے، ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کو فروغ دینے اور ان گروپس کی حمایت میں اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا۔

دوسری جانب عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا اور ملزم کو دوبارہ 20 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس