روس یوکرین تنازعہ: روس کی جانب سے 46 یوکرینی ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
روس یوکرین تنازعہ: روس کی جانب سے 46 یوکرینی ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ

روس نے راتوں رات 46 یوکرینی ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں سے زیادہ تر ڈرونز بیلگورود علاقے میں گرے ہیں جو یوکرین کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے ٹیلی گرام پر اعلان کیا کہ اس کے فضائی دفاعی یونٹس نے ان 46 ڈرونز میں سے 41 کو بیلگورود علاقے میں تباہ کیا ہے جبکہ باقی ڈرونز برانسک، کورسک اور اوریول علاقوں میں گرے۔

بیلگورود کے گورنر ویچی سلاو گلاڈکوف نے مزید بتایا کہ اس حملے میں ایک شخص زخمی ہو گیا اور کئی گھروں کو نقصان پہنچا۔

اس کے علاوہ، برانسک کے گورنر ‘الیگزینڈر بوگوماز’ نے بتایا کہ ان کے علاقے میں حملے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یوکرین نے فوری طور پر اس حملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا، تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ کیف نے بار بار کہا ہے کہ وہ روسی علاقے میں حملے اس لئے کرتا ہے تاکہ ماسکو کی جنگی مشینری کے لیے ضروری انفراسٹرکچر کو تباہ کیا جا سکے۔

یہ یوکرین کی طرف سے روسی سرزمین پر کیے جانے والے ان حملوں کا حصہ ہے جو روس کی جانب سے یوکرین کے شہر اور انفراسٹرکچر پر ہونے والے مسلسل بمباریوں کے ردعمل کے طور پر کیے جا رہے ہیں۔

یہ حملہ ایک نئے جنگی سلسلے کی غمازی کرتا ہے جہاں دونوں طرف کی جانب سے سرحد پار حملوں میں تیزی آ گئی ہے، اور صورتحال مزید کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے دوبارہ غزہ پر حملہ کر دیا: مختلف حملوں میں 200 افراد جاں بحق

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس