Follw Us on:

روزے کے باعث ناشتے میں تاخیر: بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
روزے کے باعث ناشتے میں تاخیر: بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

گجرات کے علاقے مارڑین میں ایک دل دہلا دینے والا المناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں عثمان نواز نامی بوجوان نے اپنی ماں رضیہ بی بی کو ناشتہ دیر سے دینے پر آئرن راڈ سے سر پر حملہ کر کے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عثمان نواز نے اپنی ماں سے ناشتہ بنانے کا کہا لیکن رضیہ بی بی نے بتایا کہ وہ روزے سے ہیں اور کچھ دیر آرام کرنا چاہتی ہیں۔

عثمان کو ماں کے اس جواب پر غصہ آ گیا اور اس نے اپنی ماں پر آئرن راڈ سے وار کر دیا۔ راڈ کا وار اتنا زور دار تھا کہ رضیہ بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے عثمان نواز کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے مقتولہ کی لاش کو عزیز بھٹی شہید تدریسی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں پوسٹ مارٹم کی کارروائی کی گئی۔

عثمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ عثمان کی بہن فرمان علی کی رپورٹ پر درج کیا گیا ہے۔

یہ سانحہ نہ صرف ان کے خاندان کے لیے صدمے کا باعث ہے بلکہ معاشرتی سطح پر بھی عدم برداشت اور غصے کے اثرات پر سوالات اٹھا رہا ہے۔

پولیس اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ قاتل کو سخت سزا دلائی جا سکے۔

مزید پڑھیں: بورے والا میں صرف شک کی بنیاد پر باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس