اپریل 5, 2025 4:36 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

خیبر میں مدرسے کی دیوار گرنے سے چار بچے جاں بحق، متعدد زخمی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ (فوٹو: جیو نیوز)

خیبر پختونخوا کے علاقے ضلع خیبر میں مدرسے کی دیوار گرنے سے چار بچے جاں بحق، جب کہ 9 زخمی ہوگئے۔

نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقہ مداخیل میں مدرسےکی پرانی دیوار گرگئی، جس کے ملبے تلے دب کر مدرسے میں زیر تعلیم 4 بچے جاں بحق اور 9 بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس