کراچی کے علاقے ڈیفنس سے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے اہم ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ گرفتاری اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) اور کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) کی مشترکہ کارروائی میں عمل میں آئی جس میں کامران اصغر کو منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔
زرائع کے مطابق کامران اصغر قریشی کو ایک خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران پولیس نے 7ویں اسٹریٹ، بنگلہ نمبر 35، خیابان مومن فیز 5، گذری کراچی میں چھاپہ مارا جہاں ملزم کے قبضے سے 200 گرام آئس اور ایک 9 ایم ایم پستول برآمد ہوا جس کے ساتھ 2 میگزین اور 10 گولیاں بھی موجود تھیں۔
اس گرفتاری کے بعد ملزم کے خلاف منشیات رکھنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ اے وی سی سی پولیس نے اعلیٰ افسران کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تھا جس کے نتیجے میں یہ گرفتاری عمل میں آئی۔
کامران اصغر قریشی کی گرفتاری نے شہر کے مختلف حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے خاص طور پر مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں ارمغان کی ملوثیت کی وجہ سے۔
پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: سابق کمشنر کی بیٹی نے نجی ائیرلائن کی ایئر ہوسٹس پر حملہ کرکے زخمی کر دیا