اپریل 6, 2025 4:52 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

صحافی فرحان ملک کو ایف آئی اے نے پیکا قانون کے تحت گرفتار کر لیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پیکا ایکٹ کے تحت صحافی فرحان ملک کو حراست مین لیا گیا ( فائل فوٹو)

صحافی فرحان ملک کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لے لیا اورفرحان ملک کاموبائل فون بھی ضبط کر لیا ۔

نجی نشریاتی ادارے جیونیوز کے مطابق فرحان ملک کے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر دعوی کیا گیا کہ کل شام، ایف آئی اے کے حکام نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے چینل میں چھاپا مارا اور ٹیم کو ہراساں کیا، انہوں نے دورے کی کوئی وضاحت نہیں دی اور عرفان ملک کو دوپہر ایک بجے سماعت کے لیے اپنے دفتر میں زبانی طور پر طلب کیا۔

پوسٹ میں مزید الزام لگایا گیاکہ عرفان ملک مطلوبہ وقت پر مقررہ دفتر میں حاضر ہوئے۔ تاہم، بغیر کسی وجہ کے گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد حکام نے انہیں شام 6 بجے گرفتار کیا۔

گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے، ایکس پوسٹ پرمزید کہاکہ ہمیں آزاد صحافت کی اس صریح دھمکی پر گہری تشویش ہے۔ چینل سچائی، جوابدہی اور بلاخوف و خطر آزادانہ رپورٹنگ کے حق کے لیے کھڑا ہے۔ اس صورتحال میں شفافیت کا فقدان آزادی صحافت اور آزاد آوازوں کو نشانہ بنانے پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس