اپریل 6, 2025 5:35 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: 10 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن شہید

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

ڈیرہ اسماعیل خان میں 20 مارچ کو سیکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ اس آپریشن کی قیادت کرنے والے ایک سپاہی، ‘کیپٹن حسنین اختر’ نے وطن کی دفاع میں جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن خاص طور پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کے خلاف کیا گیا تھا، جن کی موجودگی کی اطلاع سیکیورٹی فورسز کو ملی تھی۔

فورسز نے اس آپریشن کی تیاری میں بڑی احتیاط اور حکمت عملی سے کام لیا اور دہشت گردوں کی پناہ گاہ کو گھیر کر ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔

آئی ایس ہی آر کے مطابق “آپریشن کے دوران فورسز نے اس جگہ کو خفیہ طور پر گھیر لیا اور دہشت گردوں کو شدید مزاحمت کے باوجود صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔”

تاہم، اس آپریشن کے دوران فورسز کے نوجوان اور بہادر افسر کیپٹن حسنین اختر جو اپنے جوانوں کے ساتھ آپریشن کی قیادت کر رہے تھے وہ اس لڑائی میں شہید ہو گئے۔

کیپٹن حسنین کا تعلق جہلم سے تھا اور ان کی عمر صرف 24 برس تھی۔ وہ ہمیشہ اپنی بہادری اور جرات کے لئے جانے جاتے تھے اور اس سے قبل بھی مختلف آپریشنز میں ان کی دلیرانہ کارروائیاں تاریخ کا حصہ بن چکی تھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا جو ان کی درندگی کا پتا دیتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد مختلف سرگرمیوں میں ملوث تھے جن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے اور معصوم شہریوں کے قتل کی وارداتیں شامل ہیں۔

اس آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی صفائی کے لئے ایک بڑی کارروائی شروع کر دی ہے تاکہ مزید دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی اس لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور کیپٹن حسنین جیسے شجاع افسران کی قربانیاں ان کی اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

پاکستان کی بہادر افواج کی قربانیاں ایک نیا عزم اور حوصلہ پیدا کرتی ہیں اور یہ ثابت کرتی ہیں کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر ٹریفک کے لیے پلان ترتیب دے دیا گیا

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس