Follw Us on:

گلیشئرز کی تیزی سے پگھلتی ہوئی صورتحال، اقوام متحدہ کی رپورٹ نے دنیا کو خبردار کر دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
گلیشئرز کی تیزی سے پگھلتی ہوئی صورتحال، اقوام متحدہ کی رپورٹ نے دنیا کو خبردار کر دیا

دنیا بھر کے گلیشئرز تیزی سے غائب ہو رہے ہیں اور عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے سبب ان کی پگھلائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ‘یونیسکو’ کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں گلیشئرز نے اب تک کی سب سے بڑی برف کی کمی ریکارڈ کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 1975 سے لے کر اب تک گلیشئرز سے 9,000 گیگا ٹن برف کا نقصان ہو چکا ہے جو کہ جرمنی کے سائز جتنی ایک برف کی بلاک کے برابر ہے اور اس کی موٹائی 25 میٹر ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں واقع عالمی گلیشئر مانیٹرنگ سروس کے ڈائریکٹر مائیکل زیپ نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ منظرنامہ انسانیت کے لیے ایک اہم اشارہ ہے۔

دنیا کے مختلف خطوں میں جیسے قطب شمالی، الپس، جنوبی امریکا اور تبت کی سطح مرتفع، گلیشئرز کا تیزی سے پگھلنا سیلابوں کے خطرات میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عمل موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے شدت اختیار کر رہا ہے جو کہ توانائی کے ذرائع زراعت، اور آبی وسائل پر اہم اثرات مرتب کر رہا ہے۔

زیپ کے مطابق پچھلے چھ برسوں میں سے پانچ برسوں میں سب سے زیادہ برف کا نقصان ریکارڈ کیا گیا ہے اور 2024 میں صرف 450 گیگا ٹن برف کا نقصان ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘میری ترجیح معاہدہ کرنا ہے میں ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا’ ڈونلڈ ٹرمپ

یہ گلیشئرز کی پگھلائی کو سمندری سطح میں اضافے کا ایک بڑا سبب بن رہا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں لوگ سیلابوں کی تباہ کاریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔

دنیا بھر میں تقریباً 2,75,000 گلیشئرز باقی ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ انٹارکٹیکا اور گرین لینڈ کے برفانی شیٹس دنیا کے 70 فیصد تازہ پانی کا ذخیرہ فراہم کرتے ہیں۔ لیکن یہ قدرتی وسائل اب تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔

عالمی موسمیاتی تنظیم (WMO) کے واٹر اینڈ کرائیوسفیئر ڈائریکٹر ‘اسٹیفن اُہلن بروک’ کے مطابق اس وقت ہمیں اپنے سائنسی علم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ان قدرتی وسائل کی بہتر نگرانی پیش گوئی اور وارننگ سسٹمز فراہم کیے جا سکیں۔

گلیشئرز کی پگھلائی کے اثرات خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں رہنے والی 1.1 ارب افراد کی زندگیوں پر پڑ رہے ہیں۔

ان علاقوں میں پانی کی فراہمی غیر مستحکم ہو چکی ہے اور قدرتی آفات جیسے لینڈ سلائیڈز، آوی لینچز، اور گلیشئر جھیلوں کے سیلاب (GLOFs) کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پیروا کے ایک کسان نے گلیشئر کی پگھلائی کے اثرات سے بچاؤ کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے اور جرمن توانائی کمپنی RWE پر تاریخی عالمی گیس کے اخراج کا الزام عائد کیا ہے تاکہ گلیشئر جھیل کے دفاع کے لیے اس کا حصہ مل سکے۔

لازمی پڑھیں: امریکا کی غیر قانونی تارکین وطن کے لیے 700 ڈالر روزانہ جرمانے کی دھمکی

ایک اور ماہر گلیشیالوجسٹ، ہیڈی سیوسٹری، نے کہا، “ہم جس نوعیت کی تبدیلیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں وہ نہایت دردناک ہیں اور کچھ علاقوں میں یہ تبدیلیاں ہماری توقعات سے کہیں زیادہ تیزی سے ہو رہی ہیں۔”

سیوسٹری نے مشرقی افریقہ کے روینزوری پہاڑوں کا ذکر کیا جہاں گلیشئرز اب 2030 تک غائب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مقامی آبادی جیسے کہ روینزوری پہاڑوں کے بیکونزو کمیونٹیز، ان گلیشئرز کے ساتھ روحانی تعلق رکھتے ہیں جہاں وہ گلیشئرز کو ایک دیوتا “کیتاسمبا” کا مسکن مانتے ہیں۔

دنیا بھر میں گلیشئرز کے پگھلنے سے سمندری سطح میں 2000 سے 2023 تک 18 ملی میٹر کا اضافہ ہو چکا ہے جو ہر سال تقریباً 1 ملی میٹر کا اضافہ کرتا ہے۔ اس ایک ملی میٹر کا اضافہ ہر سال 3 لاکھ لوگوں کو سیلاب کے خطرات میں ڈال سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گلیشئرز کا تحفظ صرف ان علاقوں میں رہنے والے افراد کے لیے ضروری نہیں بلکہ یہ عالمی سطح پر تمام انسانوں کی ذمہ داری ہے۔ کیونکہ گلیشئرز کے ساتھ انسانیت کا تعلق نہ صرف پانی، بلکہ قدرت کے توازن سے بھی ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہِ تعلیم ختم: ٹرمپ انتظامیہ امریکی تاریخ کو کس رخ موڑے گی؟

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس