رمضان المبارک کے بابرکت ایام میں اعتکاف کا روح پرور سلسلہ جاری ہے، ہر سال سینکڑوں معتکفین دنیاوی مصروفیات سے کٹ کر عبادت و ریاضت میں مشغول ہوتے ہیں، اور سکون قلب کے متلاشی اللہ کے حضور سر بسجود ہوتے ہیں۔
منصورہ مرکزی مسجد میں اعتکاف پر بیٹھنے والے ایک نوجوان نے پاکستان میٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ اعتکاف پر بیٹھنا سنت ہے ، ہمارے لیے خوش نصیبی کی بات ہےکہ ہمیں اس سال موقع ملا۔ ہم اس اعتکاف پر اللہ کی بارگاہ میں عبادت کریں گے۔
انتظامیہ نے پاکستان میٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سال 150 سے 200 معتفکین مسجد میں بیٹھے گے اور ہماری طرف سےسحری اورافطاری کا مکمل بندوبست کیا جاتا ہے، ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ۔