Follw Us on:

سی ٹی ڈی کے پنجاب میں انٹیلیجنس آپریشنز: 11 ‘خطرناک دہشتگرد’ گرفتار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے حالیہ دنوں میں مختلف شہروں میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر 166 آپریشنز کیے، جن کے نتیجے میں 11 دہشت گرد گرفتار ہوئے۔ یہ کارروائیاں سرگودھا، راولپنڈی، پاک پتن، گجرات، چکوال، بہاولپور، بہاول نگر اور فیصل آباد میں انجام دی گئیں۔

میانوالی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک خطرناک دہشت گرد کو بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدگان سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، پمفلٹس، نقدی اور پرائما کارڈ برآمد کیے گئے۔

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت حیدر سلطان، ولی رحمان، زبیر، امین، اکبر، مقصود خان، عمیر، ظفر اقبال، ابراہیم قاسمی، محب اللہ اور صدام حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق، یہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

مزید برآں، رواں ہفتے میں 2,716 کومبنگ آپریشنز کے دوران 278 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، اور ان آپریشنز میں 90,141 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس