Follw Us on:

اسرائیلی ناکہ بندی: رمضان میں فلسطینیوں کی امداد پر پابندی کیوں؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

غزہ کی پٹی میں ایک بار پھر جنگ کی گھن گرج سنائی دینے لگی ہے۔ اسرائیل نے دو ماہ سے جاری جنگ بندی کو ختم کرتے ہوئے غزہ کے شمالی اور جنوبی حصوں میں فضائی اور زمینی حملے شروع کر دیے ہیں۔ بابرکت رمضان المبارک کے ماہ میں بھی فلسطینیوں پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے ،جس سے ان کی امداد پر مزید ان پر پابندیاں ہائد کر دی گئی ہیں۔

جس کے نتیجے میں 91 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، غزہ کی وزارت صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ حملے گزشتہ روز اسرائیل کی طرف سے دوبارہ حملوں کی شدت بڑھانے کے بعد ہوئے ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان میٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  فلسطین میں جاری جنگ کو ڈیڑھ سال ہو گیا ہے اور شاید ہی کوئی اتنی طویل جنگ چلی ہو۔ اتنی بمب باری ہیروشیما اور ناگاساکی میں نہیں ہوئی گی جتنی ان ڈیڑھ سالوں میں غزہ کی چھوٹی سی پٹی پر ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں نے اس بابرکت ماہ میں تراویح بھی کھنڈرات  ملبےپر پڑھی ہیں،یہ جنگ نہیں بلکہ ایک نسل کشی ہے جو فلسطینیوں کو مار کر ایک نئی بستی بسانہ چاہتے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس