بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس موبائل کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ نوشکی کے علاقے غریب آباد کے قریب پیش آیا، جب ایک پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں چار اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن کی میت اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس موبائل پر حملے اور مزدوروں کے قتل کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم جانوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ملوث عناصر کو بلوچستان میں کہیں چھپنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
قبل ازیں، بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:نسل کشی یا کچھ اور؟ قلات میں فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق