اپریل 6, 2025 11:39 شام

English / Urdu

Follw Us on:

یوکرین پر روسی ڈرون حملہ: شہر میں آگ بھڑک اٹھی، متعدد افراد ہلاک

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
یوکرین پر روسی ڈرون حملہ: شہر میں آگ بھڑک اٹھی، متعدد افراد ہلاک

آج صبح روس نے یوکرین پر ڈرون حملہ کر دیا جس کہ نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کئی دیگر شدید زخمی ہوئے۔ یہ حملہ اتنی شدت کا تھا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی اور بلند عمارتوں میں تباہی مچ گئی۔

کیف میں اس حملے کہ بعد وہاں کہ میئر ‘وٹالی کلیچکو’ نے اپنے ٹیلی گرام پیغام میں اس بات کی تصدیق کی کہ “یہ دشمن کا بڑا ڈرون حملہ تھا”۔

ابتدائی طور پر اس حملے کی شدت اور اس کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں لیکن عالمی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کے عینی شاہدین نے شہر میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنیں جو ممکنہ طور پر فضائی دفاعی نظام کی کارروائی تھی۔

دوسری جانب یوکرین کی ایمرجنسی سروسز نے رات کے وقت جاری تصاویر میں دکھایا کہ فائر فائٹرز بلند عمارتوں میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے تھے۔

اس کے علاوہ ‘دنیپرووسکی’  ضلع میں ایک خاتون کی موت اس وقت ہوئی جب ڈرون کا ملبہ ایک بلند عمارت میں گر کر آگ بھڑکنے کا باعث بنا۔ اس واقعے میں کم از کم 27 افراد کو عمارت سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے کئی شہروں میں ایلون مسک کے خلاف احتجاج کیوں ہو رہا ہے؟

اس کے علاوہ ایک اور فرد کی ہلاکت کیف کے ایک ضلع میں ہوئی، ایمرجنسی سروسز کے مطابق اس حملے کے دوران سات افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

کیف کے مختلف علاقوں میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا، اور متعدد علاقے آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔

اس حملے نے کیف اور اس کے اطراف کے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلایا دیا ہے جبکہ یوکرین کی فضائی افواج نے بتایا کہ کیف اس کے نواحی علاقے اور مشرقی یوکرین کے مختلف حصوں میں پانچ گھنٹوں سے زائد عرصہ تک ایئر ریڈ الرٹس جاری رہے۔

یاد رہے کہ اس وقت دونوں طرف کی افواج کی طرف سے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی حکومت یوکرین اور روس کے درمیان جزوی جنگ بندی اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں میں کمی کے لیے بات چیت کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ تاہم دونوں فریقین نے شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔

روسی حکام کی طرف سے ابھی تک اس حملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم، یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے روسی افواج کی طرف سے جاری جارحیت کا حصہ ہی جو تین سال سے جاری جنگ میں شدت اختیار کر چکے ہیں۔

یوکرین کے حکام نے اس حملے کے بعد شہر بھر میں ایمرجنسی سروسز کو متحرک کر دیا ہے اور عوامی مراکز کو ہنگامی طور پر کھول دیا گیا ہے تاکہ زخمیوں کو فوری علاج فراہم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی حملے میں ‘حماس کے رہنما’ اپنی اہلیہ سمیت شہید

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس