اپریل 6, 2025 4:55 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

ایران نے متنازعہ خلیجی جزائر پر میزائل سسٹمز تعینات کر دیے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ایران نے متنازعہ خلیجی جزائر پر میزائل سسٹمز تعینات کر دیے

ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے تین اہم خلیجی جزائر پر جدید ترین میزائل سسٹمز کی تعیناتی کا اعلان کردیا ہے جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ چکی ہے۔

یہ میزائل سسٹمز جزائر گرٹر تنب، لسر تنب اور ابو موسیٰ پر نصب کیے گئے ہیں جو ہرمز کے آبنائے کے قریب واقع ہیں۔

یہ آبنایا عالمی سطح پر تیل کی نقل و حرکت کے لیے نہایت اہم ہے جس سے ان جزائر کی اسٹریٹجک اہمیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ایران کی نیول کمانڈر ‘ایلی رضا تنگسیری’ نے ایک بیان میں کہا کہ ان جزائر کو مکمل طور پر آپریٹیو اور مسلح کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ “ہم دشمن کے اڈوں، جہازوں اور دیگر اثاثوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں”۔

تنگسیری نے مزید وضاحت کی کہ یہ جدید میزائل سسٹمز 600 کلومیٹر (370 میل) تک کے اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں جس سے ان کی ضرب کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے۔

یہ اقدام اس موقع پر سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کو ایک خط بھیجا جس میں جوہری مذاکرات کے آغاز کی تجویز دیتے ہوئے خبردار کیا گیا تھا کہ اگر بات چیت ناکام ہوئی تو اس کے سنگین عسکری نتائج بھی ہو سکتے ہیں۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے اس پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی دھمکیاں “کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گی” اور کہا کہ اگر دشمن نے کوئی جارحانہ قدم اٹھایا تو ایران ان کو ‘زور دار تمانچہ’ مارے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ کے پیغام کو دھمکی آمیز لیکن سفارتی لحاظ سے کچھ گنجائش دینے والا قرار دیا اور کہا کہ ایران جلد ہی اس کا باضابطہ جواب دے گا۔

دوسری جانب امریکی مشرق وسطیٰ کے خصوصی نمائندے ‘اسٹیو وٹکوف’ نے کہا کہ “یہ خط اعتماد کی فضا بنانے کے لیے تھا تاکہ کسی بھی فوجی تصادم سے بچا جا سکے، نہ کہ اسے بھڑکانے کے لیے۔”

ایران 1971 سے ان تین جزائر پر قابض ہے حالانکہ متحدہ عرب امارات ان کی خودمختاری پر ہمیشہ سے دعویٰ کرتا رہا ہے۔

حالیہ مہینوں میں ایران نے ان جزائر پر اپنے فوجی انفراسٹرکچر کو مزید مستحکم کیا ہے جس کا مقصد خلیج میں بڑھتے ہوئے علاقائی خطرات کا مقابلہ کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کی غزہ میں فوجی کارروائیاں: یورپین ممالک کی فوری جنگ بندی کے لیے اپیل

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس