اپریل 6, 2025 4:55 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

پاکستان میں جنگلات کی حالت تشویش ناک: قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پاکستان کے جنگلات کی حالت تشویش ناک: قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت

پاکستان میں جنگلات کی حالت انتہائی تشویش ناک حد تک پہنچ چکی ہے، عالمی قدرتی تحفظ ادارے (WWF) کے مطابق پاکستان میں جنگلات نہ صرف قدرتی ماحول کا حصہ ہیں بلکہ سیلاب اور خشک سالی جیسے قدرتی آفات کو قابو کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مگر حکومت، مقامی کمیونٹیز اور سول سوسائٹی کی بھرپور کوششوں کے باوجود ہر سال 11,000 ہیکٹر جنگلات کی زمین ضائع ہو جاتی ہے۔

پاکستان کے جنگلات کے لیے سب سے بڑے خطرات میں غیر قانونی کٹائی، جنگل میں آگ، موسمیاتی تبدیلی اور زرعی زمین کی توسیع شامل ہیں۔

ان تمام عوامل نے جنگلات کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور بیشتر جنگلوں کی تو صحت دن بہ دن کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ WWF کے مطابق پاکستان کا جنگلاتی رقبہ صرف 5 فیصد ہے اور بیشتر زمین خشک اور نیم خشک علاقوں پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے بارشوں کی کمی کے سبب جنگلات کی افزائش بھی مشکل ہے۔

پاکستان کے جنگلات کا تحفظ ایک مشترکہ اقدام کے تحت ممکن ہے جس میں حکومت قدرتی تحفظ کے ادارے اور مقامی کمیونٹیز کا فعال کردار ضروری ہے۔

WWF  نے کہا کہ اگر جنگلات کو بچانا ہے تو ایک جامع حکمت عملی درکار ہے تاکہ نہ صرف ان کے قدرتی وسائل کا تحفظ کیا جا سکے بلکہ سیلاب اور خشک سالی جیسے خطرات سے بھی بچا جا سکے۔

اگر اس اہم مسئلے پر فوری طور پر قابو نہ پایا گیا تو مستقبل میں اس کا اثر صرف جنگلات تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ پورے ملک کی ماحولیاتی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: مرمت کا کام ختم: طورخم بارڈر مکمل بحال کر دیا گیا

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس