راولپنڈی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے غلط پارکنگ پر کھڑی گاڑی اٹھانےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے صارف پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق مقدمہ ٹریفک وارڈن عمران سکندر کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں پیکا ایکٹ 2016 کی دفعہ 21 کی سب سیکشن ون ڈی کے تحت درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے غلط پارکنگ پر کھڑی گاڑی اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی، گاڑی کا قانون کے مطابق غلط پارکنگ پر چالان ٹکٹ بھی جاری کیا گیا تھا، گاڑی دکان کے باہرکھڑی تھی، دکان مالک نے ویڈیو بنائی۔
مزید پڑھیں: صحافی فرحان ملک کو ایف آئی اے نے پیکا قانون کے تحت گرفتار کر لیا
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ دکان مالک نے ٹریفک پولیس کے خلاف عوام میں نفرت اور اشتعال انگیزی پیدا کرنے کے لیے ویڈیو وائرل کی، ملزم کا اقدام پیکا ایکٹ 2016 کے تحت قابل تعزیز جرم ہے۔