اپریل 5, 2025 1:20 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

پی ایس ایل 10: ریپلیسمنٹ ڈرافٹنگ کل، کون آئے گا، کون جائے گا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل کو الگ کمپنی بنانے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔ (فوٹو: آؤٹ لک انڈیا)

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ریپلیسمنٹ ڈرافٹنگ کل ہوگی، مختلف فرنچائزز کے کئی اہم کھلاڑی ذاتی مصروفیات اور نیشنل ڈیوٹی کے باعث ابتدائی میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

نجی نشریاتی ادارے سماء نیوز کے مطابق کراچی کنگز کے اسٹار بلے باز کین ولیمسن ابتدائی 3 میچز، جب کہ بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس پہلے 7 میچز کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

اسی طرح پشاور زلمی کے اہم کھلاڑی ناہید رانا بھی قومی ذمہ داریوں کے سبب ابتدائی میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے، جب کہ نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین بچے کی پیدائش کے باعث لیگ کے آغاز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

پی ایس ایل مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ لیگ کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سمرجیت سنگھ: حیدرآباد کے لیے کھیلنے والا دہلی کا ابھرتا ستارا

نجی ادارے کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل کو الگ کمپنی بنانے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے فرنچائز مالکان سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے، جب کہ ایک میٹنگ میں کاربن بوش کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس