اپریل 5, 2025 1:01 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

ویرات کوہلی پر تنقید یا وجہ کچھ اور؟ عرفان پٹھان آئی پی ایل کے کمنٹری پینل سے باہر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
بی سی سی آئی کے عہدیدار اچھی نظر سے نہیں دیکھ رہے ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور کمنٹیٹر عرفان پٹھان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے سیزن میں کمنٹری پینل سے باہر کردیے گیے، جسے شائقین بارڈر-گواسکر ٹرافی میں ویرات کوہلی پر کی گئی تنقید سے جوڑ رہے ہیں۔

آئی پی ایل 2025 کا آغاز گزشتہ روز ایڈن گارڈن کولکتہ میں ہوا، جہاں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے درمیان سیزن کا پہلا میچ کھیلا گیا، ٹورنامنٹ میں تمام ٹیموں اور اسٹارز نے شرکت کی مگر عرفان پٹھان کہیں نظر نہ آئے۔

ان کی عدم دستیابی نے سوال اٹھایا کہ آخر انہوں نے شرکت کیوں نہیں کی؟ مزید یہ کہ آئی پی ایل کے کمنٹری پینل میں بھی ان کا نام نہیں دیکھا گیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق عرفان پٹھان کو آئی پی ایل کے کمنٹری پینل سے کئی انڈین کرکٹرز کی شکایت پر ہٹایا گیا ہے، چند ایک کھلاڑیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ جانب دارانہ کمنٹری کرتے ہیں۔ انڈین کھلاڑیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کھلاڑیوں نے خلاف ذاتی ایجنڈا چلاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل 2025: ہاردک پانڈیا پر پابندی، اب ممبئی انڈینز کا کپتان کون ہوگا؟

کہا جارہا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران مخصوص کھلاڑیوں کو مبینہ طور پر نشانہ بنا رہے ہیں اور اس کو بی سی سی آئی کے عہدیدار اچھی نظر سے نہیں دیکھ رہے ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران دیے گئے ایک بیان کی وجہ سے ایک کرکٹر نے عرفان پٹھان کا نمبر بھی بلاک کردیا، جس کی وجہ سے تنازع میں شدت آگئی ہے۔

دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عرفان نے بارڈر-گواسکر ٹرافی 2024 کے دوران ویرات کوہلی کی فارم کے حوالے سے تنقید کی تھی، جس کی وجہ سے ایسا کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت کے مشہور کمنٹیٹر اور سابق بیٹر سنجے منجریکر کو بھی اسی طرح کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور انہیں متنازع بیان پر پینل سے ہٹا دیا گیا تھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس