بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال کو ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا ہے۔
36 سالہ کھلاڑی تمیم اقبال جو اس وقت محمدن اسپورٹنگ کلب کے کپتان ہیں اور وہ میچ میں حصہ لینے کے لیے میدان میں آئے تھے۔ تعمیم اقبال نے ٹاس میں حصہ لیا مگر اس کے بعد وہ سینے میں درد کی شکایت کرنے لگے۔
فوراً ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی تاہم ان کی حالت مزید خراب ہوتی چلی گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) کے میڈیکل آفیسر ‘دیباشس چوہدھری’ نے نیوز ایجنسی ‘اے ایف پی’ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ “تمیم اقبال کو دل کا دورہ پڑا تھا، لیکن الحمداللہ ان کا دل اب بہتر انداز میں کام کر رہا ہے۔”
تمیم اقبال کی حالت کی خبر سامنے آتے ہی کرکٹ بورڈ کی میٹنگ کو منسوخ کردیا گیا اور بورڈ کے کئی اراکین فوراً اسپتال پہنچ گئے۔
تیمم کی ٹیم کے عہدیدار ‘طارق الاسلام’ نے اے ایف پی کو بتایا کہ تمیم اقبال اس وقت سیوار کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں اور سب سے درخواست کی ہے کہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جائے۔
تمیم اقبال جنہوں نے 2007 سے 2023 تک بنگلہ دیش کی نمائندگی کی ہے 391 میچز میں شرکت کی ہے اور ان کے نام پر 15,000 سے زائد انٹرنیشنل رنز ہیں۔ وہ واحد بنگلہ دیشی کرکٹر ہیں جنہوں نے تمام تین فارمیٹس میں سنچریاں اسکور کی ہیں۔
کرکٹ کی دنیا میں تمیم کی حالت کے بارے میں سن کر مداحوں میں بے چینی کا سامنا ہے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ تعمیم اقبال کی حالت اب بہتر ہو رہی ہے۔ اب تک انہیں بہترین علاج فراہم کیا جا رہا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل 2025: ’یہ ملے ہوئے ہیں‘ ایمپائر اور دھونی تنقید کی زد میں آگئے