Follw Us on:

وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا حکم دے دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا حکم دے دیا( فائل فوٹو)

وزیر اعظم نے فنڈ کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکیج 2025 کے آڈٹ کا حکم دیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعظم کی زیرصدارت جائزہ اجلاس کے دوران کیا گیا، جہاں حکام نے انہیں ریلیف پیکج کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 63فیصداہل وصول کنندگان پہلے ہی مالی امداد حاصل کرچکے ہیں، جن میں تمام تقسیم کے لیے تفصیلی دستاویزات دستیاب ہیں۔

پیکیج کے نفاذ کی نگرانی کے لیے کل 2,224 ملازمین کو تفویض کیا گیا ہے۔

مزید برآں، اس عمل کو آسان بنانے کے لیے 15 لاکھ سے زیادہ مستفیدین سے ٹیلیفون کے ذریعے رابطہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے اس بات کی تصدیق کی کہ امدادی پروگرام پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کو بلا تفریق شامل کرتا ہے۔

شہبازشریف نے فنڈز کی تقسیم کے لیے محفوظ اور موثر ڈیجیٹل والیٹ سسٹم کو یقینی بنانے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نادرا کی تعریف کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس ماڈل کو دیگر حکومتی فلاحی اقدامات کے لیے بھی اپنایا جائے۔

انہوں نے ٹیلی کام کمپنیوں اور بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ پروگرام کے حوالے سے اپنی عوامی آگاہی مہم میں اضافہ کریں اور اپنی کوششوں کے بارے میں ایک جامع رپورٹ پیش کریں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس