نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے معروف اینکر شاہ زیب خانزادہ ایک نئےتنازع کا شکار ہوگئے، حماس کو ‘دہشتگرد’ کہنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اینکر شاہزیب خانزادہ کو ٹرول کیا جارہا ہے۔
یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب اینکر نے اپنے پروگرام میں حماس کی 7 اکتوبر 2023 کی کارروائیوں کو ‘دہشتگرد حملہ’ قرار دیا۔ ان کے اس بیان پر مختلف سیاسی، مذہبی اور صحافتی حلقوں سے سخت ردعمل سامنے آیا اور سوشل میڈیا پر ان کی شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
22 مارچ 2025 کو نشر ہونے والے پروگرام ‘آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ’ میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام تر صورت حال پر ایک چیز واضح ہوتی نظر آ رہی ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے دہشت گرد حملوں کے بعد جو خطے کا نیا منظر نامہ بن رہا ہے، اس میں ایران جو کچھ عرصہ پہلے تک خطے میں مضبوط پوزیشن رکھتا تھا، اب انتہائی کمزور نظر آ رہا ہے۔
In his show, @shazbkhanzdaGEO called Hamas’ resistance against Israel as “terrorist attacks”. What is he really trying to portray here? First, we hear about Pakistan’s secret delegation to Israel, and now this?! pic.twitter.com/5Gj78oSbsz
— Ahmed (@ThisahmedR) March 22, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کچھ ایسی تنظیموں کی حمایت کرتا رہا ہے، جو خطے میں ایرانی مفادات کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو بھی نشانہ بناتی رہی ہیں۔
شاہ زیب خانزادہ کے اس بیان پر سیاسی اور مذہبی رہنماؤں سمیت مختلف صحافیوں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے اس مؤقف کو ‘جانبدارانہ’ اور ‘صحافتی بددیانتی’ قرار دیا۔
سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ جیو نیوزکے اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں حماس کی غاصب اسرائیلی فوج کے خلاف دفاعی کاروائیوں کو دہشتگردانہ حملہ کہہ کر دنیا بھر کے آزادی پسند انسانوں اور فلسطینی عوام کی توہین کی ہے۔
پاکستان جیسے ملک میں ٹی وی پر حماس کو دہشتگرد کہنا قابل مذمت ہے۔ میں اس اقدام کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ میر شکیل الرحمان جواب دیں۔ عوام خاموش نہیں رہیں گے۔جیو نیوز انتظامیہ کے خلاف احتجاج کریں گے۔
جیو نیوزکے اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں حماس کی غاصب اسرائیلی فوج کے خلاف دفاعی کاروائیوں کو دہشتگردانہ حملہ کہہ کر دنیا بھر کے آزادی پسند انسانوں اور فلسطینی عوام کی توہین کی ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں ٹی وی پر حماس کو دہشتگرد کہنا قابل مذمت ہے۔ میں اس اقدام کی… pic.twitter.com/tDN6gZ6mJA
— Dr.Sabir Abu Maryam (@DrSabirplf) March 23, 2025
ممبر جمیعت علمائے اسلام ڈاکٹر احمد مصطفیٰ نے کہا کہ جیو نیوز کے اینکر شاہ زیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں حماس کی غاصب اسرائیلی فوج کے خلاف دفاعی کاروائیوں کو دہشتگردانہ حملہ کہہ کر دنیا بھر کے آزادی پسند انسانوں اور فلسطینی عوام کی توہین کی ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں ٹی وی پر حماس کو دہشتگرد کہنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔
پاکستان 🇵🇰
جیو نیوز کے اینکر شاہ زیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں حماس کی غاصب اسرائیلی فوج کے خلاف دفاعی کاروائیوں کو دہشتگردانہ حملہ کہہ کر دنیا بھر کے آزادی پسند انسانوں اور فلسطینی عوام کی توہین کی ہے۔
پاکستان جیسے ملک میں tvپر حماس کو دہشتگرد کہنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے pic.twitter.com/0qeV8Szjek
— Dr-Ahmad Mustafa (@DrAhmad_Mustafa) March 24, 2025
سچ نیوز کے صحافی ہرمیت سنگھ نے کہا کہ جیو ٹی وی اور اینکر شاہزیب خانزادہ کی جانب سے حماس کے عالمی طور پر تسلیم شدہ حق دفاع اور اپنی سرزمین کے لیے جائز جدوجہد و مقاومت کو دہشتگردی سے تعبیر کرنے پر شدید مذمت کرتا ہوں۔ جیو نیوز اس پر پاکستانی اور فلسطینی عوام اور دنیا بھر کے حریت پسندوں سے معافی مانگے۔
جیو ٹی وی اور اینکر شاہزیب خانزادہ کی جانب سے حماس کے عالمی طور پر تسلیم شدہ حق دفاع اور اپنی سرزمین کیلئے جائز جدوجہد و مقاومت کو دہشتگردی سے تعبیر کرنے پر شدید مذمت کرتا ہوں۔ جیو نیوز اس پر پاکستانی اور فلسطینی عوام اور دنیا بھر کے حریت پسندوں سے معافی مانگے۔@shazbkhanzdaGEO… pic.twitter.com/WWOrYHiZCF
— Harmeet Singh (@HarmeetSinghPk) March 23, 2025
مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے ایکس پر لکھا کہ میں جیو نیوز کے پروگرام ‘آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ’ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے 7 اکتوبر کے آپریشن “طوفان الاقصیٰ” کو دہشتگردی قرار دینے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ یہ مؤقف نہ صرف صحافتی بددیانتی ہے بلکہ فلسطینی عوام کی جدوجہدِ آزادی کے خلاف کھلی جانبداری بھی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ حماس اہلِ فلسطین کی سب سے مضبوط اور منظم تحریک ہے، جو اپنے مظلوم عوام، سرزمینِ فلسطین اور مسجدِ اقصیٰ کے تحفظ کے لیے برسرِ پیکار ہے۔ ان کی جدوجہد حق، انصاف اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے اور تاریخ میں ان قربانیوں کو ہمیشہ عزت سے یاد رکھا جائے گا۔
جیو نیوز کی انتظامیہ اس مؤقف پر قوم سے معافی مانگے اور حقائق کو درست انداز میں پیش کرے۔ فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کو دہشتگردی کہنا سراسر ظلم اور سچائی سے انحراف ہے۔
میں جیو نیوز کے پروگرام “آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ” میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے 7 اکتوبر کے آپریشن “طوفان الاقصیٰ” کو دہشتگردی قرار دینے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ یہ مؤقف نہ صرف صحافتی بددیانتی ہے بلکہ فلسطینی عوام کی جدوجہدِ آزادی کے خلاف کھلی جانبداری بھی ہے۔
حماس اہلِ…
— Senator Allama Raja Nasir (@AllamaRajaNasir) March 23, 2025
معروف نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ‘آسان سی بات ہے کہ شاہ زیب خان زادہ کو چاہیے کہ اپنی اس غلطی پر معذرت کرلے یا سوشل میڈیا پر وضاحت کردے کہ ایسا دانستہ نہیں بلکل سہواً ہوا ہے۔ ورنہ تو پھر یہی سمجھا جائے گا کہ وہ حماس کے بارے میں میں یہی خیالات رکھتا ہے اور جو بھی یہ خیالات رکھتا ہے تو اس کے متعلق ہمارے اندر غصے و نفرت کا پیدا ہونا فطری امر ہے۔’
واضح رہے کہ شاہ زیب خانزادہ اور جیو نیوز کی جانب سے تاحال اس تنقید پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔