کمشنر کراچی نے ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل پولیس کراچی رینج کی درخواست پر دفعہ 144 نافذ کردی۔
کراچی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے شہر میں احتجاج، مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی ہوگی، شہر میں 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے کیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے پر پولیس کو کارروائی کرکے مقدمہ درج کرنے کا اختیار ہوگا۔

دفعہ 144 پر پابندی کا اطلاق فوری نافذ العمل ہوگا۔
مزید پڑھیں: کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور گھر اجاڑ دیا، موٹرسائیکل سوار میاں بیوی، نوزائیدہ بچہ جاں بحق
واضح رہے کہ سندھ کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی نے بلدیہ ٹاؤن میں ریلی کا اعلان کر رکھا ہے۔