Follw Us on:

بادامی باغ پولیس کی کاروائی ،ناٹ فار سیل سرکاری ادوایات سیل کرنے والے چار ملزمان گرفتار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

لاہور میں بادامی باغ کی پولیس نے کارووائی کی ہے جس میں ناٹ فار سیل سرکاری ادویات اور میڈیکل آلات سیل کرنے کی صورت میں چار ملزمان کو دوران چیکنگ خفیہ اطلاع پر مال مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا  ہے۔

ملزمان کا سرغنہ خالد میو ہسپتال میں سرکاری ملازم اور فارمیسی ٹیکنیشن ہے،ملزمان ادوایات سے سرکاری لیبل اتار کر مارکیٹوں میں فروخت کرتے تھے۔

ملزمان منظم گروہ کی شکل میں سرکاری ہسپتالوں سے ادوایات چوری کر کے دیگر اضلاع میں فروخت کر تے رہے ہیں اور ان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی مختلف میڈیسن اور آلات سے بھرے 16 کاٹن برآمد ہوئے ہیں۔

تفتیش کے دوران ملزمان نے میو ہسپتال سے میڈیسن اور دیگر آلات چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے،اس کاروائی کے تحت گرفتار ملزمان میں بابر، باقر، خالد اور عمران شامل ہیں جن پر  مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے بروقت کاروائی پر ایس ایچ او بادامی باغ اور سب انسپکٹر حافظ عدنان سمیت ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ مستحق عوام الناس کے علاج معالجہ کے لیے آئی سرکاری میڈیسن پر شب خون مارنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس