Follw Us on:

‘کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز موت بانٹ رہے ہیں مگر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،’ منعم ظفر خان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
کراچی میں اگر کوئی کیمپئن چلتی ہے تو وہ ایسے شاہراہ کے حوالے سے ہوتی ہے، جو ابھی بنی ہی نہیں ہے۔ (فوٹو: گوگل)

کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے عبدالقیوم، ان کی اہلیہ اور نومولود بچے کی ہلاکت پر جماعت اسلامی کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹینکرز اور ڈمپرز کراچی میں موت بانٹ رہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ ڈمپر اور ٹینکرز کا مسئلہ انتظامی مسئلہ ہے، سیاسی نہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ نااہلی، غفلت اور کرپشن کی وجہ سے یہ ٹینکرز شہریوں کے لیے موت کا پروانہ بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کراچی میں 700 سے زائد شہری ان حادثات میں جان کی بازی ہار گئے، جب کہ ہزاروں زخمی ہوئے۔

امیر جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ ایس او سے  لے کر ڈی آئی جی تک، سب رشوت کے بازار کو فروغ دے رہے ہیں، یہاں تک کہ آئی جی سے وزیر اعلیٰ تک سب کو ان کا حصہ پہنچایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانے والے خود موٹر سائیکل اور گاڑی والوں سے رشوت لیتے ہیں۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلے کے مطابق ہیوی ٹریفک کو رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخلے کی اجازت ہے، لیکن دن دہاڑے یہ ٹینکرز اور ڈمپرز کراچی کی سڑکوں پر دندناتے نظر آتے ہیں، جس کے باعث حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نااہل ہے، یہ لاپرواہی کا ہی نتیجہ ہے، جس کی وجہ سے آج کراچی کے لوگ گزر رہے ہیں۔ ٹریفک کے حوالے سے حادثات سے بچنے اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے کمپئین چلائی جائے گی۔ ٹریفک قوانین کی پابندی کے حوالے سے کوئی کمپئین نہیں چلائی گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں آدم خور ہیوی ٹریفک کا ایک اور المناک حادثہ ،شہری بے بس

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اگر کوئی کیمپئن چلتی ہے تو وہ ایسے شاہراہ کے حوالے سے ہوتی ہے، جو ابھی بنی ہی نہیں ہے۔ آج معصوم تین شہریوں کا نماز جنازہ تھا، جس میں جماعت اسلامی کی پوری ٹیم شامل تھی۔ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑے گی اور اس مسئلے کو ہر فورم پر اٹھایا جائے گا۔

منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی 5 اپریل کو آئی جی آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دے گی اور اگر ضرورت پڑی تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر بھی احتجاج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سب ایک ہی ہیں، یہ جماعتیں عوام کو تقسیم کرتی ہیں، لیکن اندرونی طور پر آپس میں ملی ہوئی ہیں۔

اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر ‘وزیر اعلیٰ سندھ، عوام کو خونی ٹینکرز سے تحفظ دو’ اور ‘رشوت خور ٹریفک پولیس برطرف کرو’ جیسے نعرے درج تھے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس