Follw Us on:

‘ملک میں چینی وافر مقدار میں ہے، تمام افواہیں جھوٹی ہیں،’ ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
کریانہ مرچنٹس اور سٹہ مافیا مصنوعی بحران پیدا کر کے قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اجلاس میں ملک میں چینی کی قلت کو مسترد کر دیا گیا۔

ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں چینی کی کوئی کمی نہیں ہے، کریانہ مرچنٹس اور شوگر مافیا مصنوعی بحران پیدا کر کے قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر چینی دستیاب ہے، جب کہ عوام کو 274 سرکاری اسٹالز کے ذریعے 130 روپے فی کلو رعایتی نرخ پر فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی انٹر بورڈ کے طلبہ کو اضافی نمبر دے کر پاس کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ چینی کی برآمدات کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کی قیمتوں کے تعین کے لیے دو درجے کا نظام متعارف کرایا جائے، کیونکہ 80 فیصد چینی صنعتی و کمرشل سیکٹر استعمال کرتا ہے، جب کہ صرف 20 فیصد چینی گھریلو صارفین کے لیے مختص ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس