اپریل 5, 2025 12:35 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

پاکستانی برآمدات میں 7.2 فیصد اور درآمدات میں 11.4 فیصد اضافہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
مالیاتی خسارہ 1.7 فیصد کم ہوا، جب کہ پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 2.8 فیصد رہا۔ (فوٹو: گوگل)

وفاقی حکومت نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق جولائی تا فروری ترسیلات زر میں 32.5 فیصد کا اضافہ ہوا اور ترسیلات زر 23.96 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

وفاقی حکومت نے مارچ کی ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں معیشت کے مختلف شعبوں میں بہتری کے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری ترسیلات زر میں 32.5 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کا حجم 23.96 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملکی برآمدات میں 7.2 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد برآمدات کا حجم 21.82 ارب ڈالر ہو گیا، جب کہ درآمدات میں 11.4 فیصد اضافے کے ساتھ ان کا حجم 38.32 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 691 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ ہوا، تاہم پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی 211 ملین ڈالر رہی۔ زر مبادلہ کے ذخائر 11.14 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

ٹیکس وصولیوں میں 25.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو جولائی تا فروری 7344 ارب روپے رہی، جب کہ نان ٹیکس ریونیو میں 75.8 فیصد اضافے کے بعد اس کا حجم 3763 ارب روپے ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستان کو متاثر کرے گی؟

رپورٹ کے مطابق صنعتی شعبے میں کچھ مشکلات سامنے آئیں، جہاں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ منفی 1.22 فیصد رہی۔ تاہم مہنگائی کی شرح میں بہتری دیکھنے میں آئی، جہاں فروری میں مہنگائی سالانہ بنیادوں پر1.5 فیصد کم ہوئی، جب کہ ماہانہ بنیادوں پر 0.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مالیاتی خسارہ 1.7 فیصد کم ہوا، جب کہ پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 2.8 فیصد رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی نظم و نسق کے مستحکم ہونے کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس