اپریل 5, 2025 12:36 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہفتے کے دوران 270 بچے جاں بحق ہو گئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہفتے کے دوران 270 بچے جاں بحق ہو گئے( فائل فوٹو)

اسرائیل فلسطین میں جنگ بندی کے معاہدے کے بعد ایک بار پھر جنگ نے زور پکڑ لیا ہے،جس میں اسرائیلی حملوں سے ایک ہفتے کے دوران 270  فلسطینی بچے شہید ہو گے۔

عالمی نشریاتی ادارہ الجزیرہ کے مطابق  اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ دوبارہ شروع کیے جانے کے بعد ایک ہفتے کے دوران 270 سے زائد بچے جاں بحق ہو چکے ہیں، جو جنگ کے آغاز سے اب تک بچوں کے لیے ‘سب سے ہلاکت خیز دنوں میں شامل ہیں۔

سیو دی چلڈرن کی انسانی امداد کی ڈائریکٹر راچل کمنگز نے کہا کہ بم گر رہے ہیں، اسپتال تباہ ہو رہے ہیں، بچے مارے جا رہے ہیں اور دنیا خاموش ہے۔ کوئی امداد نہیں، کوئی تحفظ نہیں، کوئی مستقبل نہیں۔

ادارے نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ کی بحالی ‘غزہ کے بچوں کے لیے موت کا پروانہ ہے۔ غزہ کی گورنمنٹ میڈیا آفس کے مطابق، اکتوبر 2023 میں جنگ کے آغاز سے اب تک 17,900 سے زائد بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اکتوبر 2023 میں جنگ کے آغاز سے اب تک 17,900 سے زائد بچے جاں بحق ہو چکے ہیں( فائل فوٹو)

سیو دی چلڈرن نے مزید کہا کہ بچوں کو ان کے خیموں میں نیند کے دوران قتل کیا جا رہا ہے، انہیں بھوکا رکھا جا رہا ہے اور حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بچوں اور خاندانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا واحد راستہ مستقل اور مکمل جنگ بندی ہے۔

جنکہ غزہ میں دوبارہ جنگ شروع ہونے کے بعد مزید افراد جاں بعق ہوئے ہیں،غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے پٹی پر دوبارہ جنگ شروع کرنے کے بعد سے ایک ہفتے میں 792 افراد ہلاک اور 1,663 زخمی ہو چکے ہیں۔

اس میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے ہلاکتوں کی کل تعداد 50,144 ہو گئی ہے، جب کہ 113,704 لوگ زخمی ہوئے ہیں

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس