اپریل 5, 2025 12:36 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

پاکستانی صحافیوں کا دورہ اسرائیل، دفتر خارجہ نے ان خبروں کی تردید کر دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پاکستانی صحافیوں کا دورہ اسرائیل، دفتر خارجہ نے ان خبروں کی تردید کر دی( فائل فوٹو)

پاکستان کے دفتر خارجہ نے پاکستانی صحافیوں کے ایک گروپ کے اسرائیل جانے کی خبروں کی تردید کی ہے،دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ قوانین کے تحت یہ ممکن نہیں ہے۔
عالمی خبر ارساں ادارے عرب نیوز کے مطابق عبرانی زبان کے ایک اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم نے گزشتہ ہفتے ایک رپورٹ شائع کی تھی کہ صحافیوں، دانشوروں اور اثرورسوخ کے 10 رکنی پاکستانی وفد نے ایک ہفتے کے لیے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔
انگریزی زبان کے اسرائیلی اخبار دی یروشلم پوسٹ نے کہا کہ اس ہفتے ان پاکستانیوں نے ہولوکاسٹ اور 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں کے بارے میں جاننے کے لیے اسرائیل کا دورہ کیا۔
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور مسلسل بین الاقوامی طور پر متفقہ پیرامیٹرز اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ حکومت پاکستان نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل کا سفر کرنے کے حوالے سے رپورٹس کو نوٹ کیا ہے، اس حوالے سے واضح کیا جاتا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ پر واضح طور پر لکھا ہے کہ وہ اسرائیل کے سفر کے لیے درست نہیں ہیں، لہذا موجودہ ضوابط کے تحت ایسا کوئی دورہ ممکن نہیں ہے۔
دفتر کارجہ کے ترجمان شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کرتا ہے، جس میں 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام بھی شامل ہے۔
پاکستان  نے مسلسل غزہ میں اسرائیلی فوجی مہم بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور گذشتہ منگل کو اس علاقے میں اسرائیلی حملوں کی بحالی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 17 ماہ پرانی جنگ کو مکمل طور پر بحال کر سکتے ہیں جس میں 48,000 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

گزشتہ جنگ بندی کے معاہدے سے اب تک 48 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں( فائل فوٹو)

اکتوبر 2023 میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر گولہ باری شروع کرنے کے بعد سے اسلام آباد فلسطینی عوام کے لیے دو درجن سے زائد امدادی سامان بھی بھیج چکا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ  پاکستان اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس