لاہور سے کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کے شیڈول میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ‘محمد حنیف گل’ کی ہدایات کے تحت، کچھ ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ سفر میں سہولت اور روانگی کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔
بزنس ایکسپریس 34-ڈاون اب لاہور سے کراچی کے لیے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کے بجائے 5 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی جبکہ کراچی ایکسپریس 16-ڈاون کی روانگی میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے اور یہ شام 6 بجے کی بجائے 7 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔
اسی طرح شاہ حسین ایکسپریس 44-ڈاون بھی اپنے مقررہ وقت سے دو گھنٹے بعد، رات 9 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔
اس کے علاوہ جعفر ایکسپریس 40-ڈاون کوئٹہ جانے کے لیے آج روانہ نہیں ہوگی اور مسافر ریزرویشن آفس لاہور یا قریبی دفاتر سے اپنی ٹکٹ کا ریفنڈ حاصل کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی، راولپنڈی اور دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ محمد حنیف گل کی ہدایت پر پاکستان ریلوے لاہور کا پسنجر فیسیلیٹیشن عملہ اسٹیشن پر ہمہ وقت موجود رہے گا تاکہ مسافروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ یہ اقدام مسافروں کے آرام دہ سفر کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارروائی، زائد کرایہ وصول کرنے پر 427 گاڑیوں کا چالان کردیا