اپریل 5, 2025 1:04 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

اسرائیلی فورسز نے غزہ میں ماں اور بچوں سمیت مزید 12 افراد کو شہید کردیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
اسرائیل فورسز نے غزہ میں ماں اور بچوں سمیت مزید 12 افراد کو شہید کردیا

اسرائیلی فورسز نے غزہ میں 12 افراد کو شہید کر دیا ہے جن میں ایک ماں اور اس کا چھ ماہ کا بچہ جبکہ دیگر چار افراد شامل ہیں۔

غزہ میں وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں اب تک 50,144 فلسطینی ہلاک اور 113,704 زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ کے حکومتی میڈیا آفس کے مطابق شہید ہونے والوں کی تعداد 61,700 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ہزاروں افراد کا ملبے تلے دب کر شہید ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی فوج شام کے شہر درعا پر بمباری کر رہی ہے جس میں کم از کم چھ افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جس پر قطر اور سعودی عرب نے شدید مذمت کی ہے۔

اسی دوران امریکا نے یمن پر بھی بمباری جاری رکھی ہے۔

یمن ڈیٹا پروجیکٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی فضائی حملوں میں کم از کم 25 شہری شہید ہوئے، جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بمباری مارچ 2022 کے بعد کی سب سے زیادہ خون ریز کارروائی قرار دی گئی ہے۔ 16 مارچ کو صعدہ کے قزاک صافرا ضلع میں دس افراد شہید ہوئے، جن میں چار بچے شامل تھے۔ اس حملے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں دو بچے شامل ہیں۔

انسانی حقوق کی واضع طور پر پاملی کرتے ہوئے یہ واقعات اس بات کو غماز کرتے ہیں کہ عالمی سطح پر جنگوں کے اثرات بے گناہ شہریوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔

ان وحشیانہ حملوں کی روک تھام کے لیے عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مزید انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

مزید پڑھیں: ہنگری میں 15 سال سے اقتدار میں رہنے والے وزیر اعظم کے خلاف احتجاج

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس